تازہ ترین

انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے اہم مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حمزہ ظہور نے ناقابل شکست سنچری بنا کر پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔  میچ میں پاکستان کو کامیابی کے لیے 209 رنز کا ہدف ملا تھا، جسے قومی ٹیم نے 11 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ پاکستان نے 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ حسنین عباس ڈار نے 67 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبدالقادر نے 20 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔ احمد حسین نے 8، جہانگیر بلال نے 5، کپتان فرحان یوسف نے 2 اور محمد سیام نے 4 رنز بنائے جبکہ نقاب شفیق 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے مجموعی اسکور میں 14 اضافی رنز بھی شامل تھے۔

 اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 46.3 اوورز میں 208 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے 85 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ آریاویر سہواگ نے 22، کاویا پریش پٹیل نے 23، منال چوہان نے 11 اور انوے ڈریوڈ نے 10 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سمیع ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

Leave A Comment

Advertisement