تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم نے ایم ایم اے فائٹ میں امریکی حریف کو شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ وسیم اکرم نے بیٹے کی شاندار کامیابی پر پیغام جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے بڑے بیٹے تیمور کے نام جاری پیغام میں لکھا کہ کیا شاندار مقابلہ تھا، فتح پر فخر ہے۔ تین راؤنڈز تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ یقیناً آسان نہیں تھا، میدان سے باہر بیٹھ کر یہ سب دیکھنا بھی کسی امتحان سے کم نہیں، لیکن تم نے جس حوصلے، عزم اور فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے، بالآخر تم نے پوائنٹس کی بنیاد پر کامیابی اپنے نام کر لی۔ تمہاری اس کامیابی پر جتنی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے، اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، شاباش تیمور، اسی جذبے کے ساتھ لڑتے رہو، آگے بڑھتے رہو، مستقبل میں تمہارے لیے ڈھیروں نیک تمنائیں اور کامیابیوں کی دعا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو بیٹے کی فائٹ پر حیران بھی تھا اور پریشان بھی، تاہم اسے انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر تیمور اکرم کی یہ مسلسل چوتھی فائٹ میں کامیابی ہے۔ امریکا میں ہونے والی فائٹ میں تیمور نے امریکی فائٹر کو شکست دی۔

 

Leave A Comment

Advertisement