تازہ ترین

انڈر 19 ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔عمان کے الامیرات کرکٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔فاسٹ بولر علی رضا کی جگہ محمد حذیفہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔علی رضا اب انجری کا شکار ہونے والے عاکف جاوید کے متبادل کے طور پر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

گروپ اے سے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے جبکہ نیپال کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔آج بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔گروپ بی سے افغانستان 6 اور سری لنکا 4 کے پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement