ایشیا کپ کرکٹ انڈر19 میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی،نیپال کو 101 رنز سے شکست دیدی
ایشیا کپ کرکٹ انڈر19میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے نیپال کو 101 رنز سے شکست دے دی۔یہ پاکستان انڈر 19 کی مسلسل تیسری کامیابی ہے اور گروپ اے میں پہلی پوزیشن ہے۔
پاکستان انڈر 19 نے 7 وکٹوں پر 275 رنز بنائے۔احمد حسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 73 گیندوں پر 89 رنز کی اننگزکھیلی،کپتان فرحان یوسف نے 74 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔احمد حسین اور فرحان یوسف کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 135 رنز کی شراکت داری قائم کی۔276 رنز کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی،احمد حسین نے بہترین آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی،انہوں نے 89 رنز بنائے اور 4 وکٹیں بھی لیں۔
ایشیا کپ کرکٹ انڈر19 میں پاکستان کا سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے مقابلہ 12 نومبر کو ہوگا۔