انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل: بنگلادیش کا پاکستان کو 139 رنز کا ہدف
انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی کے لیے چار ٹیمیں آج سیمی فائنلز میں آمنے سامنے ہیں، جہاں پاکستان، بنگلادیش، بھارت اور افغانستان کے درمیان مقابلوں کے بعد فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔
العامرات میں کھیلے جارہے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 32ویں اوور میں 138 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد صیام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرا سیمی فائنل بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جہاں افغانستان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں سیمی فائنلز میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی، جہاں ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے مقابلہ ہوگا۔