انڈر19 ایشیا کپ: دفاعی چیمپئن پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
انڈر19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔عمان کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں بنگلادیش نے گروپ اے کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی بولرز نے ابتدا سے ہی بنگلادیشی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور رضوان اللہ نے صرف 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے مخالف ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔بنگلادیش کی جانب سے اوپنر عبداللہ الموہی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ رقیب الحسین 26 اور الرفی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔رضوان اللہ کے علاوہ محمد صیام نے 2 جبکہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 139 رنز کا ہدف 21.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عثمان خان 64 اور عبدالقادر 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حیام خان 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ایونٹ کا فائنل 14 نومبر بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔