تازہ ترین

راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز لاہیرو کمارا نے پہلی ہی گیند پر اذان اویس (22) کی وکٹ حاصل کرکے سری لنکن کو اچھا آغاز فراہم کیا۔اگلے ہی اوور میں محمد طحہٰ (24) اسیتھا فرنانڈو کا شکار بن گئے۔ ابتدائی دو اوورز میں ہی دو وکٹیں گرنے کے بعد میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں جلد وکٹیں گرنے کی صورت میں نتیجے کا امکان موجود ہے۔تاہم کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے کریز پر موجود ہیں اور پاکستان کی برتری کو 69 رنز تک پہنچا چکے ہیں۔

گزشتہ روز خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا تھا اور پورے دن میں دو سیشنز بھی مکمل نہ ہوسکے تھے۔چوتھے دن کے آغاز پر ثاقب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں دھننجیا ڈی سلوا  تیسرے روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے ثاقب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے 167 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا تھا اور میچ پر پاکستان ٹیم کی گرفت کمزور کردی تھی۔دھننجیا ڈی سلوا (167) نے کپتان کوشال مینڈس کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 249 رنز کی شراکت قائم کی۔

Leave A Comment

Advertisement