محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا شاندار کام کیا ، ڈاکٹر نسیم اشرف
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکٹر نسیم اشرف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو اور دیگر ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار قرار دیا۔
سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل قابل تحسین اقدام ہے، قذافی سٹیڈیم اب دنیا کے بہترین کرکٹ سٹیڈیمز میں شامل ہے۔نئے قذافی سٹیڈیم میں تماشائیوں کو بہترین سہولیات میسر ہیں، عالمی معیار کے سٹیڈیمز آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئےاہم ہیں ، نیشنل اکیڈمی ،ایل سی سی اے گراؤنڈ میں جاری کام متاثر کن ہیں، ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مختلف کنڈیشنز کی 20 پچز کی تیاری اہم پیشرفت ہے،آسٹریلیا ،جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز پر پریکٹس سے بیٹرز کو بیرون ملک فائدہ ہوگا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی مکمل عالمی معیار کے ہائی پرفارمنس سینٹر کی شکل اختیار کر رہی ہے.
عاقب جاوید کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے درست سمت میں کام ہو رہا ہے، پاکستان کرکٹ کی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل اور انتظامی استحکام ناگزیر ہے،موجودہ نظام برقرار رہا تو پاکستان کرکٹ ایک نئے روپ میں نظر آئے گی، کرکٹ گراؤنڈز ،کلب کرکٹ کی سہولیات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے