تازہ ترین

امریکا نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے باعث قطر میں ہونے والے انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 19 نومبر سے ہونا ہے۔امریکی فٹ بال کی نگران تنظیم نے کھلاڑیوں کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کیاہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ قطر کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تیسرے درجے کی سفری تنبیہ اور سفارت خانے کے عملے سے متعلق ہدایات کے پیش نظر ٹیم کی شرکت ممکن نہیں رہی۔ کھلاڑیوں اور عملے کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ مشرق وسطی میں فروری سے جاری جنگ کے باعث خطے میں کھیلوں کی متعدد سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

 
 
سعودی عرب میں ٹینس کے ڈبلیو ٹی اے فائنلز سمیت مختلف مقابلوں کے مقامات تبدیل کیے گئے جبکہ فارمولا ون کی سعودی عرب اور بحرین میں ہونے والی ریسیں بھی متاثر ہوئیں۔

 

امریکا ان 48 ٹیموں میں شامل تھا جنہوں نے انڈر 17 ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی۔ امریکی ٹیم کو گروپ میں مونٹی نیگرو، چلی اور الجزائر کے ساتھ رکھا گیا تھا۔فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق انڈر 17 ورلڈ کپ گزشتہ سال سے ہر سال منعقد کیا جا رہا ہے اور قطر مسلسل 5 سال تک اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ قطر اس سے قبل 2022 کے مردوں کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement