عالمی منڈی : خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔ جمعہ 13 نومبر کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک سینٹ کی معمولی کمی کے بعد 95.41 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 20 سینٹ یعنی 0.25 فیصد کمی کے بعد 88.52 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔برینٹ خام تیل رواں ہفتے مجموعی طور پر 2.4 فیصد جبکہ امریکی خام تیل 2.5 فیصد سستا ہونے کی جانب گامزن ہے۔ اس سے گزشتہ ہفتے بھی برینٹ کی قیمت میں 16 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 13 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔