امریکی صدر کے مندوب وٹکوف، کُشنر کی زیلنسکی سے ملاقات
امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ولادومیر زیلنسکی نے مذاکرات کے اگلے دور میں یورپی حکام کی مجوزہ شرکت کا خیرمقدم کیا۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی مذاکرات کا ایجنڈا ہوگا، جیرڈکشنر نے کہا کہ یورپی ممالک کی مذاکرات میں موجودگی کے بغیر معاہدہ ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر نے امن مذاکرات میں یورپ کی شمولیت کی تجویز صدر پیوٹن کو پیش کی تھی جنہوں نے اسے قبول کرلیا تھا۔