تازہ ترین

یونان کے علاقے نافپلیو میں بزرگ شہریوں کو دھوکا دے کر نقدی اور زیورات لوٹنے کے الزام میں تین منظم گروہوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ 8 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یونانی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 18 ملزمان کی شناخت کی گئی ہے، جن میں 16 یونانی اور 2 پاکستانی شہری شامل ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے، جبکہ دوسرا پاکستانی شہری تاحال پولیس کو مطلوب ہے۔ ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تینوں گروہوں پر بزرگ شہریوں کو دھوکا دے کر مجموعی طور پر 39 وارداتوں میں 7 لاکھ یورو سے زائد مالیت کی نقدی اور زیورات ہتھیانے کا الزام ہے۔ ملزمان مبینہ طور پر بزرگ شہریوں کو نشانہ بناتے اور انہیں دھوکا دے کر ان کی قیمتی اشیا اور رقم حاصل کرتے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement