تازہ ترین

ترکی کے مشرقی حصے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 فوجی جاں بحق ہو گئے۔ترکی کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ  مشرقی صوبے مالاتیا میں ایک فوجی ’ایس-70 (S-70) ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار فوجی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مقامی نشریاتی اداروں کی فوٹیج میں جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں، پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دکھائی دیں، جبکہ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دھواں اور شعلے اٹھ رہے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement