تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)کاغذات مکمل نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کی جانب سے دو ہزار روپے کے چالان کی رقم معاف نہ کرنے پر معمر شخص کا صدمے سے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاکت کامعاملہ’ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکانوٹس’ ٹریفک پولیس اہلکاروں کومعطل کردیا’ ایس پی انویسٹی گیشن کوانکوائری کاحکم’ کاغذات مکمل نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کی جانب سے دو ہزار روپے کے چالان کی رقم معاف نہ کرنے پر 61سالہ عبدالرحمن صدمے سے دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوگیا تھا جس کی ہلاکت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرں نے نوٹس لیتے ہوئے تینوں ٹریفک پولیس اہلکاروں کومعطل کرکے معاملہ کی شفاف تحقیقات کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن  کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا’اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے کاکہاکہ شفاف اورغیرجانبدرانہ تحقیقات کے بعد مزیدکاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ذمہ داران کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے گا

Leave A Comment

Advertisement