تازہ ترین

شہر بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے فوڈ پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں  نے مختلف کارروائیوں کے دوران 1150 کلو بیمار مرغیاں برآمد کرکے تلف کر دیں، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں معروف واٹر پلانٹ کو پانی کا سیمپل فیل ہونے پر بند کر دیا گیا، لاہور بھر میں 68 فوڈ پوائنٹس، واٹر پلانٹس، میٹ شاپس، ٹولنٹن مارکیٹ اور فوڈ سپلائرز کی چیکنگ کی۔ فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کے دوران ایک من سے زائد ممنوعہ رنگ، نمک اور چیز تلف کر دی گئی، جبکہ ناقص انتظامات پر 21 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔علی الصبح ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائرز کی خصوصی چیکنگ کی گئی، جہاں سے 1150 کلو بیمار مرغیاں برآمد ہوئیں۔

Leave A Comment

Advertisement