سجاول: ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد
سندھ کے ضلع سجاول میں ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران مشکوک ایمبولینس کی تلاشی لی تو ایمبولینس سے منشیات کے پیکٹس برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے ایمبولینس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کے خلاف سجاول تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔