تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے کمبٹ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے لیے جانے والی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔  ترجمان کوہاٹ پولیس نے کہا کہ پولیس کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں، دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔کوہاٹ پولیس غیر قانونی گولڈ مائنینگ پر چھاپہ مارنے گئی تھی۔ کوہاٹ پولیس کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا۔پولیس پر حملے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔پی آر او پولیس نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی کمبٹ حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں، شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق  دہشت گردوں کے حملے میں مجموعی طور پر 11 اہلکاروں شہید جب کہ 12 زخمی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement