صوابی: جہانگیرہ میں کار پر مخالفین کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
خیبر پختونخوا کے علاقے جہانگیرہ روڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کے قریب کار پر مخالفین نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے کار میں سوار دو افرادجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر جاں بحق اور 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔