تازہ ترین

سکیم 33 خاصخیلی گوٹھ میں بھانجے نے فائرنگ کرکے خالہ کو قتل کردیا۔ سچل تھانے کے علاقے سکیم 33 خاصخیلی گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، مقتولہ خاتون کی شناخت 35 سالہ حسینہ زوجہ مولا بخش کے نام سے کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردی۔

ایس ایچ او سچل کے مطابق مقتولہ حسینہ کواس کے سگے بھانجے محمد علی نے جھگڑے کے دوران  فائرنگ کرکے قتل کیا اورملزم موقع پرسے فرارہوگیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے  کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement