کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد شہباز کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جسے پولیس نے تھانے منتقل کردیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔