ٹک ٹاکر ’’مسٹر پتلو‘‘ کی عبوری ضمانت منسوخ
ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی۔ ڈسکہ روڈ پر منعقدہ مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے تھے، جس کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ موترہ میں درج کیا گیا تھا۔ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو نے مذکورہ مقدمے میں ڈسکہ کی عدالت سے 10 نومبر تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی تاہم وہ سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی۔
مہندی کی تقریب میں جاں بحق ہونے والے ریحان کے لواحقین کو دھمکیاں دینے کے الزام میں بھی پتلو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس مقدمے میں انہیں گزشتہ روز تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔