سگے ماموں نے سوئم میں فائرنگ کر کے بھانجے کو قتل کردیا
جامشورو کے شہر کوٹری میں ماموں نے سوئم میں فائرنگ کر کے بھانجے کو قتل کردیا۔کوٹری کے علاقے آر بی بی کالونی کے محلے میں سوئم کے دوران فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو اس کے سگے ماموں ضمیر درس نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔