تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ چار مقابلوں کے دوران پانچ ملزمان زخمی ہوگئے پولیس نے زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

 پولیس کے مطابق فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس کا ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

عوامی کالونی پولیس نے کورنگی نمبر 6 میں جلیبی چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت فیضان اور شرجیل کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 نارتھ ناظم آباد پولیس کا اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جہاں دو ملزمان گرفتار کیے گئے، ان میں سے ایک زخمی تھا۔ زخمی ملزم سعد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم محمد عامر کو تھانے منتقل کردیا گیا۔

گلبہار پولیس نے بھی مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، پانچ موبائل فونز، نقد رقم، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ تمام واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement