تازہ ترین

ہئیر کے علاقے میں مبینہ طور پر مضرِ صحت چائے پینے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بچے کے ننھیال میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے 7 سالہ بچے کی شناخت فیصل علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق قصور سے بتایا جاتا ہے۔واقعے کے بعد بچے کی لاش کو لاہور جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں متاثرہ خاتون بھی زیرِ علاج ہیں۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ہئیر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سسر جاوید، ان کی اہلیہ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ اہلِ خانہ کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے باریک بینی کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement