اوکاڑہ : جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 25 ملزمان کو گرفتار
اوکاڑہ(وحید انصاری) 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 11 اشتہاری مجرمان سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کاروائیوں کے دوران 6 ٹارگٹڈ آفینڈرز اور 2 عدالتی مفرور بھی قانون کی گرفت میں آئے۔
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1050 گرام چرس، 60 لیٹر شراب اور 18 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرکے اسلحہ قبضہ میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و عدالتی مفرور ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔