بنگلادیش میں خسرہ کی بدترین وباء، 6 ماہ میں 1 ہزار بچے جاں بحق
بنگلادیش میں خسرہ کی بدترین وباء کے باعث بیمار بچوں کی مسلسل آمد سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ بنگلادیش میں خسرہ کی وباء سے 6 ماہ میں 1 ہزار بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
]ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن مہم کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کمی وباء کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے۔
بنگلادیشی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں خسرہ سے 999 بچوں کی اموات ریکارڈ ہوئی۔ 19 ہزار 835 مریضوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی جبکہ خسرہ کے 1 لاکھ 66 ہزار مشتبہ کیسز ریکارڈ ہوئے، خسرہ کے شُبے میں 1 لاکھ 46 ہزار مریض اسپتال میں داخل ہوئے۔وبائی بیماریوں کے اعداد و شمار کے مطابق بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ کی وباء کا سامنا ہے۔