شمالی قبرص کے قریب کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک، 23 لاپتا
شمالی قبرص کے ساحل کے قریب ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 23 لاپتا ہوگئے۔ واقعے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ریسکیو کیے گئے ایک مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کشتی الٹنے سے قبل اس کے اگلے حصے میں ایک زوردار دھماکا ہوا تھا۔ یہ کشتی شمالی قبرص کی بندرگاہ سے ترکیے کے لیے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ساحل سے 6.5 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوئی۔