ہنگری میں پولینڈ کے شہریوں کی بس حادثے کا شکار، 12 افراد ہلاک
ہنگری میں پولینڈ کے شہریوں کو لے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ حادثہ ہنگری کے مشرقی علاقے میں موٹروے پر پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر سڑک سے اتر گئی اور کھائی میں جاگری۔حادثے کےوقت بس میں 57 مسافر سوار تھے،زخمی ہونےوالےڈرائیورکو حراست میں لےلیاگیا ہے،جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،پولینڈ کےصدر نےحادثےمیں شہریوں کی ہلاکت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Leave A Comment