وادیٔ نیلم: کوسٹر کھائی میں جا گری، 2 مسافر جاں بحق
وادیٔ نیلم کے علاقے اٹھمقام سے مظفر آباد جانے والی کوسٹر کھائی میں گر گئی۔ریسکیو انچارج نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں 2 مسافرجاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر میں تقریباً 15 مسافر سوار تھے۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔