تازہ ترین

جھنگ میں 4 روز قبل لاپتا ہونے والی 18 سالہ لڑکی آج ڈی ایچ کیو اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق سلطان کالونی کی رہائشی 18 سالہ لڑکی 4 جون کو گھر سے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتا ہو گئی تھی۔ گزشتہ شام والدین کو فون پر اطلاع ملی کہ ان کی بیٹی ایک نجی اسپتال میں موجود ہے۔ والدین کے پہنچنے سے قبل لڑکی کو نجی اسپتال سے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں وہ رات بھر زیرِ علاج رہی، تاہم آج جانبر نہ ہو سکی۔ لڑکی کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

 لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف سیٹلائٹ تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement