افغانستان میں 4.5 شدت کا زلزلہ
افغانستان کے بعض علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی جیوجیکل سروے کے مطابق افغانستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے بلخ، سمنگان، فاریاب، جوزجان اور سرِ پل کے ملحقہ صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد نے خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں جس سے وہ زخمی ہوئے۔
Leave A Comment