فلپائن : مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 28 لاپتہ
فلپائن میں 350 سے زائد افراد کو لے جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار بحری جہاز بندرگاہی شہر زمبوانگا سے جنوبی سولو کے جزیرے جولو جارہا تھا۔فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحری جہاز میں 332 مسافر اور 27 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا، بحری جہاز کو حادثہ رات دیر سے پیش آیا۔ اب تک 316 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ 28 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
Leave A Comment