تازہ ترین

تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یہ حادثہ صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں پیش آیا۔ ٹرین تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے اوبن رتچاتھانی صوبے کی طرف جا رہی تھی۔ ٹرین ٹریک پر گرنے والی کرین سے جا ٹکرائی جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کے بعد ٹرین میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement