یورپ : شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج، سکول بند، سینکڑوں پروازیں منسوخ
یورپ بھر میں موسمِ سرما اپنی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے، جہاں مختلف ممالک میں شدید برفباری اور سخت سردی نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ شدید موسمی حالات کے باعث کئی علاقوں میں سکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ سینکڑوں فضائی پروازیں منسوخ ہونے سے سفری نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔یورپ بھر میں موسمِ سرما اپنی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے، جہاں مختلف ممالک میں شدید برفباری اور سخت سردی نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ کئی یورپی ممالک میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے جبکہ برفانی طوفانوں کے باعث نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔
شدید موسمی حالات کے پیش نظر متعدد علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ فضائی اور زمینی سفری نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر پیرس اور ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے ، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سینکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ فرانس کے دو الگ الگ علاقوں میں 5 افراد کی موت ہوئی، جبکہ بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں بھی ایک خاتون ہلاک ہوئی۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک سردی کی یہ لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں مزید برفباری بھی متوقع ہے۔یورپی حکام نے ہنگامی سروسز کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
Leave A Comment