افغانستان میں بارشیں، سیلابی صورتحال،17 افراد جان کی بازی ہار گئے
افغانستان میں موسم کی پہلی شدید بارش اور برفباری نے طویل خشک سالی کا سلسلہ تو ختم کیا، مگر ملک کے مختلف علاقوں میں اچانک آنیوالے سیلاب نے کم از کم 17 افراد کی جان لے لی اور 11 کو زخمی کردیا۔
افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ترجمان کے مطابق ہلاک شدگان میں ہرات صوبے کے کابکان ضلع میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد شامل ہیں، جن میں 2 بچے بھی شامل تھے۔شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرکزی، شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں روزمرہ زندگی متاثر ہوئی، مویشی ہلاک ہوئے اور قریباً 1,800 خاندان متاثر ہوئے۔
Leave A Comment