اسلام آباد : تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔مسلسل 2 دن سے بارش کے باعث دارالحکومت میں جل تھل ایک ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی بادل برسے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں 5 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا کے لیے بھی موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور مقامی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں جھیلوں کے پھٹنے کے باعث ممکنہ سیلاب کے خطرات ہیں۔این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ممکنہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔مون سون بارشوں اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔اس سلسلے میں غذر، ہنزہ، نگر، شگر، گلگت، روندو، دیامر، استور کے علاقے حساس قرار دیے گئے ہیں۔

Leave A Comment