تازہ ترین

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آگئی، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی۔نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محفوظ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور خطرے کے سائرن بجادیئے گئے۔سب سے زیادہ بارش سیدپور میں 66 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ واسا کی ٹیمیں اور ہیوی مشینری نالہ لئی اور نشیبی علاقوں میں موجود ہے۔

نارووال میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، منڈی بہاءالدین میں بھی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعے تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔  اسلام آباد، بالائی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوسکتی ہے۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔ ملک کے باقی دریاؤں میں صورتحال معمول پر ہے۔

Leave A Comment