پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبے میں مون سون کا سسٹم ابھی بھی موجود ہے۔لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کم کردی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شہر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave A Comment