تازہ ترین

کراچی میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں اتوار کی رات 10 بجے سے پیر کی رات 10 بجے تک سپلائی بند رہے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے جام صادق میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے کام کا آخری مرحلہ اتوار کی رات کے لیے پلان کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ پیر کی شام تک مکمل ہوجائے گا۔جام صادق میں گیس سپلائی لائن کے کام کو انجام دینے کے لیے 10 اگست بروز اتوار کو رات 10 بجے سے 11 اگست بروز پیر کی رات 10 بجے تک یعنی 24 گھنٹے گیس کی مکمل بندش رہے گی۔ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس دوران مندرجہ ذیل علاقوں میں گیس معطل رہے گی۔ڈی ایچ اے فیز ون
ڈیفنس ویو
اختر کالونی
اعظم بستی
قیوم آباد
کلفٹن - بلاک 3،5،6
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دوران صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معزرت خواہ ہے اور صارفین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ متبادل ایندھن کا انتظام کرلیں۔

Leave A Comment