لاہور : صاف ستھرا پنجاب کا حال : ایک ماہ سے مدینہ کالونی کی گکی نمبر1 سیویج کے گندے پانی سے بند پڑی ہے
<p style="text-align: justify;">لاہور کی آبادی مدینہ کالونی سیون اپ پھاٹک کی گلی نمبرایک گزشتہ ایک ماہ سے سیوریج اور بارشی گندے پانی سے بھری پڑی ہے ،مکینوں کا گھروں سے نکلنا نا ممکن ہو چکا ہے ،مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے سکول نہیں جا پا رہے ،ہر گھر میں بیمار بچوں کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے دفاتر اور روزگار کیلئے جانا بھی دشوار ہو چکا ہے،گھروں میں کئی دن سے کھانا پکانااوردیگر ضروریا ت دشوار ہو چکی ہیں۔واسا کو بارہا تحریری درخواستوں اور دفاترکے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں کوئی سننے کو تیا ر نہں ہے۔ایک طرف صاف ستھرا پنجاب کا راگ الاپا جا رہا ہے اور دوسری جانب واسا عملہ کو ئی بھی کام کرنے کو تیا ر ہی نہیں ۔ </p> <p style="text-align: justify;">مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ہمارا مسئلہ حل کروایا جائے ، ورنہ بحالت مجبوری احتجاج پر مجبور ہو ں گے </p>
Leave A Comment