اوکاڑہ : اندرون شہر جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں، عوامی مطالبہ
<p style="text-align: justify;">پنجاب حکومت کے ’’خوبصورت شہر‘‘ ویژن کے تحت اوکاڑہ میں ترقیاتی کاموں کے باوجود اندرون شہر جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی عدم تنصیب سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر جدید سٹریٹ لائٹس نصب کرکے رات کے وقت روشنی کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملنے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو۔ عوامی حلقوں کے مطابق سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کی افادیت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب روشنی کا انتظام ناگزیر ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس اہم مسئلے پر فوری توجہ دیتے ہوئے اندرون شہر جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے.</p>
Leave A Comment