آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں 14 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، خواتین کی بڑی تعداد نے بھی ووٹ کاسٹ کیا، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، استحکامِ پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 296 امیدوار میدان میں ہیں۔میرپور ڈویژن میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن میں ضلع میر پور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 اور ضلع بھمبھر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ۔
Leave A Comment