کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار، خفیہ مقام منتقل
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی سی مظفرآباد کے مطابق شوکت نواز کو پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ھل سرنگ کے علاقے سے گرفتار کیا۔ شوکت نواز اور ساتھی کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔