کراچی: محمود آباد میں خوفناک دھماکے سے عمارت منہدم، تمام افراد بحفاظت ریسکیو
محمود آباد کے مکان میں دھماکے کے بعد عمارت منہدم ہوگئی جس کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔محمود آباد انبالہ بیکری کے قریب مکان میں دھماکے کے بعد ایک منزلہ عمارت منہدم جبکہ آگ لگ گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی جبکہ پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ پر کنٹرول سنبھالا۔آئی جی سندھ کی متعلقہ پولیس افسران کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت کی ہدایت کی۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ محمود آباد میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والے مکان کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، انہوں نے بتایا کہ دھماکے بعد زمین بوس ہونے والے مکان سے 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔