وہاڑی : ٹبہ مترو روڈ پر 5 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ریسکیو 1122 کا حفاظتی آپریشن جاری
وہاڑی( عثمان شہزاد جٹ )گڑھا موڑ کے نواحی علاقے ٹبہ مترو روڈ پر گاٹھ والی پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث 5 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور فائر وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو فائر فائٹرز نے کسی بھی ممکنہ حادثے یا آتشزدگی سے بچاؤ کے لیے علاقے کو کارڈن آف کرکے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متبادل ٹینکر پہنچنے پر الٹے ٹینکر سے 5 ہزار لیٹر ڈیزل منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد ایکسکیویٹر کی مدد سے ٹینکر کو سیدھا کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کیا جائے گا۔