کراچی: عمارت کے ملبے سے دو روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا
کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں دو روز قبل گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔زندہ نکالا گیا شخص متاثرہ عمارت میں ماربل کا کام کر رہا تھا، دو روز قبل گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے، ملبے سے اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔جاں بحق افراد کی شناخت فرحان، نوید، محمد ارسلان، محمد وقاص، علی حسن، عابد نجیب اللہ اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے پہلے روز 14 زخمیوں کو لایا گیا تھا۔ جن میں 13 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا جبکہ ایک شخص کا علاج جاری ہے۔