کراچی، عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گری عمارت کے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ملبے تلے دبے ممکنہ طور پر 9 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جمعہ کو عمارت کے ملبے سے 54 گھنٹے بعد ایک شخص کو زندہ بھی نکالا گیا۔ متاثرہ شخص عادل حادثے کے وقت گرنے والی عمارت میں ماربل کا کام کر رہا تھا۔گرنے والی عمارت سے ریسکیو کیے گئے دو زخمی زیر علاج ہیں۔