تازہ ترین

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اور ترکیہ نے مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں ممالک نے دو طرفہ تعاون میں بڑھتی رفتار پر اطمینان ظاہر کیا اور باہمی تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور ترکیہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا اور باہمی مضبوط سیاسی تعلقات کو ٹھوس معاشی فوائد میں بدلنے پر اتفاق کیا۔ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پاکستان کی گرمجوش میزبانی پر تشکر کا اظہار کیا اور علاقائی امن اور استحکام میں پاکستان کی فعال سفارتکاری کی تعریف کی۔

 

Leave A Comment

Advertisement