رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ : پاکستان اے نے بنگلادیش اے کو شکست دے کر کے فائنل میں جگہ بنا لی
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اے نے بنگلادیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔دوحہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے اور پاکستان اے کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا۔بنگلادیش کی جانب سے شہادت حسین نے 118 گیندوں پر سنچری اسکور کی، جبکہ مہیدل اسلام 42 اور ایس ایم مہروب 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سیف حسن 2، صابر حسین صفر اور عافف حسین 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا اور حسن نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان اے نے 233 رنز کا ہدف 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فرحان یوسف نے ناقابل شکست 46 رنز بنائے، جبکہ حسن نواز 62، شہزیب خان 50 اور عبدالصمد 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔