فضائی آلودگی برقرار،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر سرفہرست
لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے اور شہر ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 325 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پرٹیکیولیٹ میٹر کی سطح 299 ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں ملتان روڈ 500 اے کیو آئی کے ساتھ شہر کا آلودہ ترین علاقہ رہا، جبکہ جی ٹی روڈ پر 432، سفاری پارک میں 414، واہگہ بارڈر پر 364، پنجاب یونیورسٹی میں 335، شاہدرہ میں 289، ایجرٹن روڈ پر 275، کاہنہ نو میں 267، برکی روڈ پر 252، ڈی ایچ اے فیز 6 میں 244 اور گلبرگ تھری میں 208 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کے باعث گزشتہ روز کے مقابلے میں اے کیو آئی میں 52 پوائنٹس کی کمی آئی، تاہم فضائی آلودگی اب بھی خطرناک سطح پر برقرار ہے۔
گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ اور ملتان میں بھی اسموگ برقرار ہے، جبکہ شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا ہے۔